Which audio of Imran Khan fell into the hands of the Chief Election Commissioner?

Which audio of Imran Khan fell into the hands of the Chief Election Commissioner?

 Karachi (TV Report) Speaking on a private TV program, former Secretary Election Commission Kanwar Dilshad has said that Imran Khan may be disqualified in the prohibited funding case, Imran Khan wanted to meet the Chief Election Commissioner separately, for this purpose.

کراچی (ٹی وی رپورٹ) نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا ہے کہ عمران خان ممنوعہ فنڈنگ کیس میں نااہل ہوسکتے ہیں، عمران خان چیف الیکشن کمشنر سے علیحدگی میں ملاقات کرنا چاہتے تھے، اس مقصد کیلئے

عمران خان نے اپنے قابل اعتماد ساتھی کو پیغام دے کر چیف الیکشن کمشنر کے پاس بھیجا تھا، چیف الیکشن کمشنر نے اکیلے میں ملاقات سے معذرت کرلی تھی، چیف الیکشن کمشنر کے پاس اس کی آڈیو ہے اور وہ وقت آنے پر ان افراد کے نام بھی بتائیں گے۔ پروگرام میں شریک سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ کنور دلشاد مفروضوں پر مبنی باتیں کررہے ہیں، کنور دلشاد پچھلے کچھ عرصہ سے یکطرفہ تبصرے کررہے ہیں، پروگرام میں شریک مظفر گڑھ حلقہ 273سے تحریک انصاف کے امیدوار یاسر خان جتوئی نے کہا کہ پولنگ کے روز واقعات کی الیکشن کمیشن کو شکایت کی مگر کسی نے ہماری بات نہیں سنی، ن لیگ نے اپنی شکست دیکھ کر پانچ بجے تشدد شروع کردیا تھا، سجاد حسین پر تشدد کے بعد پولیس اسے اسپتال لے گئی تھی، پانچ سے آٹھ بجے تک ایم این اے، ن لیگ کے امیدوار نے وہاں بیٹھ کر اپنی مرضی سے مہریں لگائیں۔


 











اشتہار


اشتہار