Voting continues for the by-elections, Chief Election Commissioner made a big announcement

 

Voting continues for the by-elections, Chief Election Commissioner made a big announcement

Voting is going on for by-elections in 20 seats of Punjab Assembly, Chief Election Commissioner said that interference in polling will not be tolerated, immediate action should be taken against violators.


 پنجاب اسمبلی کی 20 سیٹوں پر ضمنی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے ، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پولنگ میں مداخلت کوبرداشت نہیں کیاجائےگا، خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف فوری ایکشن لیاجائے۔

چیف الیکشن کمشنر  نے کہا کہ  اپناووٹ اپنی پسندکےامیدوارکےحق میں ضرورکاسٹ کیاجائے، ووٹ کاسٹ کرنےسےنہ صرف جمہوریت مضبوط ہوگی بلکہ ملک مزیدمستحکم ہوگا، قانون کی خلاف ورزی اورپرتشددواقعات کی بالکل اجازت نہیں ۔چیف الیکشن کمشنر نے مزید کہا کہ  قانون کی خلاف ورزی اورپرتشددواقعات کافوری نوٹس لیاجائے۔

خیال رہے کہ   پنجاب اسمبلی کی خالی ہونے والی 20 سیٹوں پر ضمنی انتخابات کیلئے میدان سج گیا  جہاں پولنگ کا عمل جاری ہے ۔لاہور میں بھی 4 حلقوں میں ضمنی انتخاب ہو رہا ہے جن میں پی پی  158 ، پی پی 167 ، پی پی 168 اور پی پی 170 کے حلقے شامل ہیں ۔ چاروں حلقوں میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف مد مقابل ہیں ۔










حوالہ

اشتہار


اشتہار