The trick of the political opponents was successful, the coalition government suffered a severe blow

 

The trick of the political opponents was successful, the coalition government suffered a severe blow

Islamabad (Monitoring Desk) The increasing confrontation, accusations, demands and threats of political contenders for the post of Chief Minister in Punjab have made the country surrounded by economic crisis more complicated and uncertain and the situation has made it sad. It has been said that if this matter is not resolved during the coming week, the situation will worsen further.


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب میں وزارت اعلیٰ کے منصب کے سیاسی دعویداروں کی بڑھتی ہوئی محاذ آرائی، الزامات مطالبات اور دھمکیوں نے معاشی بحران میں گھرے ہوئے ملک کو مزید پیچیدگیوں اور غیر یقینی صورتحال سے دوچار کر دیا ہے اور صورتحال اس امر


کی غمازی کر رہی ہے کہ اگر یہ معاملہ آنے والے ہفتے کے دوران بھی حل نہ ہوا تو حالات میں مزید بگاڑ پیدا ہوگا۔روزنا جن میں فاروق اقدس کی شائع خبر کے مطابق سیاسی حالات کی بے یقینی نے ملک کو معاشی بحران میں مبتلا کر دیا ہے حکومت مخالفین حکومت کے دیوالیہ ہونے کی باتیں کر رہے ہیں اور اس ساری صورتحال کے منفی اثرات براہ راست پاکستان کی معیشت اور ترقی پر پڑ رہے ہیں اور پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں اور سطحوں پر تعاون کرنے والے ممالک اور مالیاتی ادارے ان کڑے حالات میں خاموشی سے اس صورتحال سے اپنے اپنے دارالحکومتوں کو مطلع کر رہے ہیں، یہی وجہ ہے ملک میں عدم استحکام کے باعث نئی حکومت میں ابھی تک کوئی غیر ملکی سربراہ تو دور کی بات اہم بین الاقوامی شخصیت بھی پاکستان کے دورے پر نہیں آئی۔وفاقی دارالحکومت میں ’’سفارتی سرگرمیاں مفقود‘‘ ہوچکی ہیں، اہم ممالک کے ہائی کمشنرز اور سفارتکار دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کے حوالے سے ’’گرین سگنل‘‘ کے انتظار میں ہیں، خارجی سطح پر بھی فوری اور اہم فیصلوں میں تاخیرکی پیچیدگیاں آنے والے دنوں مشکلات کی شکل میں سامنے آئیں گی۔






حوالہ

اشتہار


اشتہار