The scapegoat of national cricketer Kamran Akmal was stolen

قومی کرکٹر کامران اکمل کا قربانی کا بکرا چوری ہوگیا

Valuable scapegoat of famous Pakistani cricketer Kamran Akmal was stolen.

پاکستان کے معروف کرکٹر کامران اکمل  کے قربانی کا قیمتی بکرا چوری ہوگیا۔

کامران اکمل کے والد کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ پر قربانی کے لیے 6 بکرے خرید کر لائے تھے، رات گئے ان میں سے 1 بکرا چوری ہو گیا ہے۔  گھر کے باہر بندھے بکروں کے پاس موجود ملازم کی آنکھ لگ گئی، جب اٹھ کر دیکھا تو ایک بکرا کم تھا۔  ملازم کے سوتے ہوئے سب سے اچھے والا بکرا چور لے گئے۔

کامران اکمل کے والد نے مزید کہا کہ نجی ہاوسنگ اتھارٹی کی سیکیورٹی کو بکرے چوری کا بتایا ہے، سیکورٹی نے یقین دلایا ہے کہ وہ چوروں کا پتہ چلانے کی کوشش کریں گے۔

اشتہار


اشتہار