The (N) league was shocked, the line of resignations started.

 

The (N) league was shocked, the line of resignations started.

Islamabad (Monitoring Desk) Vice Chairman of PTI and former Foreign Minister Shah Mahmood Qureshi says that one MPA of PML-N has resigned while two to three more MPAs are going to resign. On the other hand. PML-N's Hamza Shehbaz and his allies lost their majority in the provincial assembly

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے ایک ایم پی اے نے استعفی دے دیا ہے جبکہ مزید دو سے تین ایم پی ایز استعفے دینے والے ہیں۔دوسری جانب ن لیگ کے حمزہ شہباز اور اتحادیوں کے پاس

صوبائی اسمبلی میں اکثریت ختم ہو گئی ، اراکین اور اپوزیشن کے ارکان کی تعداد172، 172 اراکین ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ن لیگ کے اراکین کی تعداد گزشتہ روز تک 176تھی تاہم لیگی رہنما کاشف محمود نااہل ہونے ، فیصل انصاری ، جلیل شرقپوری اور غیاث الدین کی جانب سےپرویز الٰہی  کی حمایت کے اعلان کے بعد اکثریت برابری کی سطح پر آگئی ہے تاہم اب فیصلہ ہونے والے ضمنی الیکشن پر منحصر ہے جس جماعت کے امیدوار بھاری تعداد میں کامیاب ہوں گے وہ پنجاب کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کریں گے ۔ علاوہ ازیں الیکشن سے کچھ لمحے پہلے ن لیگ کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا ایک اور اہم ترین ساتھی نے پارٹی کیخلاف بغاوت بلند کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ضمنی انتخاب شروع ہو چکا ہے ، ن لیگ کے متعدد رہنمائوں نے پارٹی سے بغاوت کر دی ہے اس وقت اتحادیوں کی صوبائی حکومت بدترین بحران کا شکار ہے۔ جلیل شرقپوری کے مستعفی ہونے کے بعد ناروال سے منتخب ہونے والے لیگی ایم پی اے غیاث الدین نے بھی مسلم لیگ ق کے چوہدری پرویز الہٰی کی حمایت کر دی۔قبل ازیں ن لیگ کی لاہور سے وکٹیں گرنا شروع، سابق ن لیگی ایم پی اے میاں محمد اسحاق ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے۔



 





اشتہار


اشتہار