The case of poisoning important personalities for "heart attack", Imran Riaz Khan was detained?

 

The case of poisoning important personalities for "heart attack", Imran Riaz Khan was detained?

Lahore (Monitoring Desk / NNI) Anchor person Imran Riaz Khan, who was recently granted bail in several cases, was barred from going abroad. It has been reported that Imran Riaz reached Lahore Airport from Lahore to Dubai and the immigration officials offloaded him from the plane.


لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)حال ہی میں متعدد مقدمات میں ضمانت پانے والے اینکر پرسن عمران ریاض خان کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ عمران ریاض لاہور سے دبئی جانے کیلئے لاہور ایئرپورٹ پہنچے تو

امیگریشن حکام نے انہیں طیارے سے آف لوڈ کردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نام بلیک لسٹ میں شامل ہونے کے باعث یہ اقدام اٹھایا گیا، واقعے سے متعلق اعلی افسران کو آگاہ کردیا گیا ہے۔آف لوڈ کئے جانے کے بعد عمران ریاض اپنی رہائشگاہ واپس روانہ ہوگئے۔اس حوالے سے عمران ریاض خان نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ’’میرے ڈاکٹرز کے مطابق دوران گرفتاری مجھے کچھ ایسا کھانے کے لیے دیا گیا جو خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ مجھے کچھ ٹیسٹ کروانے تھے۔ تاکہ ثابت کر سکوں کہ کیا کوشش کی گئی ہے۔ایئر پورٹ پر روک لیا گیا ہے۔ مکمل تفصیل کچھ دیر میں‘‘۔ عمران ریاض کے وکیل میاں علی اشفاق کا ٹویٹر پر کہنا تھا کہ ’’عمران ریاض خان کو آج اپنے طبعی معائنے کے بعد فوری طور پر لیب ٹیسٹ کروانے کے لیے دبئی روانہ ریٹرن ٹکٹ لیے روانہ ہونا تھا جس کہ لیے اپوائٹمنٹ بڑی مشکل سے فوری حاصل کی، لاہور ائیر پورٹ پر نام واچ لسٹ میں نام ھونے کی بنیاد پر روکا گیا ہے ، مزید حالت بگڑنے کی ذمہ داری بھی آپکی ہوگی۔








حوالہ

اشتہار


اشتہار