Ishaq Dar broke the silence on the news of division in the party

 

Ishaq Dar broke the silence on the news of division in the party

Ishaq Dar broke the silence

LONDON: Pakistan Muslim League-Nawaz (PML-N) leader and former finance minister Ishaq Dar has termed the news of split in the party as baseless.

اسحاق ڈار نے خاموشی توڑ دی

لندن(آئی این پی)مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پارٹی میں تقسیم کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

ایک بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں جماعت متحد تھی، ہے اور رہے گی۔

سابق وزیر خزانہ نے پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی نااہل حکومت معیشت تباہ کرکے ملک کوچیلنجز میں جھونک کرگئی۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ نوازشریف دور میں مہنگائی 4فیصد، جی ڈی پی 6 فیصداور شرح سود 5.25فیصد تھی جب کہ نوازشریف کی کامیابیوں کو عمران خان نے 43مہینوں میں نیست و نابود کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ پہلے بھی ملک کو مشکل حالات سے نکال کرترقی کی راہ پرگامزن کیا اب بھی کریں گے۔







حوالہ

اشتہار


اشتہار