پاکستانی لڑکی نے نئے الفاظ بنانے کا عالمی مقابلہ جیت لیا۔

 

Pakistani girl wins global competition to create new words

The competition was about a new word for some of the top people in the global economy.

پاکستان کی 16 سالہ روحانہ خٹک نے ایک نیا لفظ تخلیق کرنے سے متعلق نیویارک ٹائمز کا عالمی مقابلہ جیت لیا۔


یہ مقابلہ عالمی معیشت میں چوٹی کے کچھ افراد کے لیے ایک نئے لفظ سے متعلق تھا، اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی روحانہ نے اپنے تخلیق کردہ لفظ ‘اوبلوینیئر’سے میدان مارلیا۔


یہ نیا لفظ انگریزی زبان کے 2 الفاظ اوبلویئس (غافل ) اور بلینیئر(ارب پتی )کا مرکب ہے ، روحانہ کے ان الفاظ کو منتخب کر کے نیا لفظ تخلیق کرنے کی وجہ کئی عالمی بحرانوں کو نظرانداز کرنے والے ارب پتی افراد کی جانب ہے۔


روحانہ نے لفظ اوبلوینیئرکی ضرورت سے متعلق واضح کرتے ہوئے مثال دی کہ چند افراد دنیا بھرکی دولت اپنے پاس رکھتے ہوئے بھی اس بات سے ناواقف ہیں کہ ان کی دولت کس قدر عدم مساوات کا باعث بن رہی ہے۔


اوکسفیم انٹرنیشنل کے مطابق عالمی وبا کرونا کے پہلے2 سال میں جہاں 99 فیصد لوگوں کی آمدنی میں کمی دیکھی گئی اور 160 ملین سے زیادہ لوگ غربت کے ہاتھوں مجبور ہوئے ، دنیا کی 10 امیرترین شخصیات نے اپنی دولت دوگنا سے بھی زیادہ بڑھا کر 1.5 ٹریلین ڈالر تک پہنچائی۔


نیویارک ٹائمزمیں شائع رپورٹ کے مطابق ہم ایک ایسے دورمیں جی رہے ہیں جہاں ایک ہی وقت میں عدم مساوات اورمتعدد عالمی آفات رونما ہو رہی ہیں، لاکھوں بچے بھوک سے مر رہے ہیں اورکئی کے پاس خرچ کرنے سے زیادہ رقم ہے، یہ شدید عدم توازن خاطر خواہ توجہ حاصل نہیں کررہا اور ہمیں ایسے لوگوں کے نام رکھنے کے لیے الفاظ کی ضرورت ہے جو عیش و عشرت کی زندگی گزارتے ہوئے آس پاس کے لاکھوں لوگوں کے مصائب اور اذیت میں مبتلا ہونے کی ذمہ داری سے خود کو الگ کرلیتے ہیں

Ref

اشتہار


اشتہار