Explanation on baseless news related to PTA tax

 

Explanation on baseless news related to PTA tax
Clarification: In the wake of recent increase in taxes/duties for the registration of cellular mobile devices and handsets, PTA wishes to clarify the misperception about “PTA Tax”. These taxes and duties are applied and collected by Federal Board of Revenue (FBR) directly.

پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے منی بجٹ میں ٹیکس سے متعلق بے بنیاد خبروں پر وضاحت دے دی ہے۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی اے نے وضاحت دیتے ہوئے لکھا کہ موبائل ڈیوائسز اور ہینڈ سیٹوں کی رجسٹریشن کے لیے ٹیکسز، ڈیوٹیوں میں حالیہ اضافے کے تناظر میں پی ٹی اے اس غلط تاثر کہ یہ   پی ٹی اے ٹیکس    ہے کی وضاحت کرتی ہے کہ یہ ٹیکس اور ڈیوٹیز براہ راست فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی طرف سے لاگو اور جمع کئے جاتے ہیں۔


اس حوالے سے مزید وضا حت کی جاتی ہے کہ پی ٹی اے عوام الناس کی سہولت کے لیے موبائل ڈیوائس رجسٹریشن کے لیے ڈیوائس آئیڈینٹی فکیشن اینڈ رجسٹریشن ڈیٹا بیس (ڈی آئی آر بی ایس)کا نظام بغیر کسی معاوضے کے مہیا کر رہا ہے۔


پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کی جانب سے مزید لکھا گیا کہ پی ٹی اے صرف ڈی آئی آر بی ایس کی شکل میں تکنیکی معاونت فراہم کرتا ہے ، جس کے ذریعےدرخواست دہندگان اپنی موبائل ڈیوائسز کی پاکستان کے اندر استعمال کرنے کے لیے رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ اس عمل کے دوران ٹیکسسز ایف بی آر کی طرف سے نافذ کی جاتی ہیں اور براہ راست ایف بی آر کے پاس ہی جمع ہوتی ہیں۔


پی ٹی اے کا لکھنا تھا کہ مختلف ڈیوائسز کی رجسٹریشن پر موجودہ قابل اطلاق ٹیکسوں اور ڈیوٹیزکے لیے درخواست گزار ایف بی آر کی ویب سائٹ وزٹ کر سکتے ہیں۔

اشتہار


اشتہار