No Need for SIM Anymore ... Which SIM company made the biggest announcement for its customers?

 


Ufone has partnered with Giesecke+Devrient Mobile Security (G+D) to launch its first-ever eSIMs across the country. The Ufone eSIM platform enables subscribers with a compatible handset to integrate multiple SIM card numbers directly into their phones or IoT devices using the internet.

یوفون صارفین کے لئے خوشخبری، یوفون نے پاکستان میں ای سم سروس متعارف کرادی۔

رپورٹ کے مطابق یوفون نے پہلی بار پاکستان بھر میں ای سم سروس کو متعارف کرادیا ہے، ای سم پلیٹ فارم سے صارفین اپنے فونز یا ڈیوائسز میں متعدد سم کارڈ نمبروں کو حاصل کرسکیں گے جبکہ اس کہ لئے انہیں فزیکل سم کارڈ ڈیوائس میں لگانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

یہ ٹیکنالوجی مختلف ڈیوائسز جیسے لیپ ٹاپس، ٹیبلیٹس، ویئرایبل اور انٹرنیٹ آف تھنگز ڈیوائسز میں استعمال کیا جاسکے گی جبکہ مختلف اسمارٹ فون جیسے آئی فون 11 اور 12 سیریز کے فونز میں ای سم سے انہیں ڈوئل سم فونز بنایا جاسکتا ہے۔



دیگر فونز میں سام سنگ کے ایس 21 سیریز، ایس 20 سیریز، گلیکسی زی فلپ، ہواوے پی 40 سیریز، گوگل پکسل 4 سیریز اور پکسل 4 سیریز میں ای سم کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ہمارے صارفین ای سم کے زریعے ماحول دوست طرز زندگی کو اپنا سکیں گے جو کہ روزمرہ کے امور کے لیے بہترین حل فراہم کرے گا۔


ای سِم استعمال کرکے صارفین کو سروسز کی مستحکم انداز سے فراہمی کی جاسکے گی اور مختلف پلاسٹک سم کارڈز کا استعمال مکمل ختم ہو جائے گا۔

یاد رہے کہ یوفون نے اس مقصد کہ لئے Giesecke+Devrientموبائل سیکیورٹی (جی ڈی) سے شراکت داری کی ہے۔

اشتہار


اشتہار