بھارتی ریاست پنجاب کے شہر جالندھر میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں معروف گلوکار یو یو ہنی سنگھ کے بھانجے سمیت 2 نوجوان ہلاک ہوگئے۔حادثہ پولیس لائنز کے قریب فلائی اوور پر پیش آیا جہاں سالگرہ کی تقریب سے واپس آنے والی کار سڑک پر کھڑی میونسپل کارپوریشن کی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔
LOADING...
حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت ودت اولاک اور آروو تلوار کے نام سے ہوئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ودت اولاک گلوکار ہنی سنگھ کے بھانجے اور پنجابی میوزک کمپنی اسپیڈ ریکارڈز کے مالک دنیش کے بیٹے تھے جبکہ آروو تلوار ایک معروف مٹھائی کی دکان کے مالک کے صاحبزادے تھے۔پولیس کے مطابق حادثے کی اطلاع رات تقریباً 3 بجے ملی میونسپل کارپوریشن کے صفائی اہلکار فلائی اوور پر صفائی میں مصروف تھے اور کچرا جمع کرنے کے لیے ٹریکٹر ٹرالی سڑک پر کھڑی تھی۔

