قطر نے پاکستانی شہریوں کے لیے 30 دن تک مفت سیاحتی ویزا آن ارائیول کی سہولت بحال کرنے کی تصدیق کردی ہے، جس کے تحت اہل پاکستانی مسافر قطر پہنچنے پر ویزا حاصل کرکے وہاں قیام کرسکیں گے۔قطری وزارت داخلہ کے مطابق پاکستانی شہریوں کو زیادہ سے زیادہ 30 دن قیام کی اجازت ہوگی، تاہم قیام کی مدت ہوٹل کی بکنگ کے دورانیے سے بھی مشروط ہوسکتی ہے۔اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے پاکستانی مسافروں کو چار بنیادی شرائط پوری کرنا ہوں گی۔
LOADING...
