LOADING...
🇮🇷🇺🇸 WATCH: Iran unveils UNDERGROUND base with new DUAL-MISSILE launcher Tehran has revealed a new launcher it says is capable of firing 2 liquid-fueled missiles simultaneously from a secret underground facility. Footage released by Iran's Fars news agency shows senior IRGC commanders touring tunnels lined with missiles and military equipment. The unveiling comes amid warnings from Tehran that it is prepared for another round of U.S. strikes. The base's location remains secret. Its underground tunnels could help protect Iran's remaining missile arsenal from airstrikes. Tehran wants the White House to think TWICE next time Trump says the U.S. has control. Sources: Telegraph, Fars / Writer: Marie https://t.co/i2bRNeJqDT
— Mario Nawfal (@MarioNawfal) November 22, 2026
زیر زمین میزائل اڈے کے دورے کے موقع پر پاسداران انقلاب کے سربراہ احمد واحدی نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کو پہنچنے والا نقصان محض آغاز ہے اور اسے مزید ذلت کا سامنا کرنا پڑے گا، دوسری جانب ایرانی فضائیہ کے کمانڈر مجید موسوی نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ دو تنازعات کے دوران ایران کی عسکری صلاحیتوں میں اضافہ ہوا، ہم جدید ہتھیار دشمن کو خوفزدہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، دونوں کمانڈرز کے یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب خطے میں کشیدگی اور عسکری تیاریوں کے حوالے سے بیانات کا سلسلہ
جاری ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ایران نے رواں ماہ کے آغاز میں بھی ایک نئے زیر زمین میزائل اڈے کی رونمائی کی تھی جہاں بیلسٹک اور کروز میزائلوں سمیت دیگر فوجی سازوسامان موجود ہونے کا دعویٰ کیا گیا، تاہم حالیہ نئے میزائل لانچر کے حوالے سے ایران نے اس کی مکمل تکنیکی تفصیلات، اس کی عملی آزمائش یا کسی جنگ میں اس کے استعمال ہونے کی تصدیق نہیں کی، اس طرح سرکاری ٹیلی وژن پر لانچر اور زیر زمین سرنگوں کی فوٹیج نشر ہونے کے باوجود اس نظام کی تکنیکی خصوصیات اور عملی کارکردگی کے بارے میں باضابطہ تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
کہا جارہا ہے کہ بیک وقت دو مائع ایندھن والے میزائل داغنے کی صلاحیت کے دعوے، زیر زمین سرنگوں میں سازوسامان کی نمائش اور اعلیٰ فوجی کمانڈرز کے سخت بیانات نے یہ ظاہر کیا ہے کہ ایران اپنی دفاعی اور حملہ آور صلاحیتوں کا تاثر ابھارنے کے لیے سرکاری میڈیا کے ذریعے بھرپور پیغام رسانی کر رہا ہے، احمد واحدی کے اس انتباہ کہ دشمن کو مزید ذلت اٹھانا پڑے گی اور مجید موسوی کے اس دعوے کہ حالیہ دو تنازعات کے دوران صلاحیتوں میں اضافہ ہوا ہے، اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ عسکری قیادت امریکہ اور مخالفین کو سخت مؤقف کا پیغام دے رہی ہے، تاہم تکنیکی تفصیلات اور عملی استعمال سے متعلق ابہام اپنی جگہ برقرار ہے۔
