مکہ کی مسجد میں مبینہ غیراخلاقی حرکت کرنے پر دو بنگلادیشیوں کو سزائے موت دے دی گئی سعودی عرب نے مکہ مکرمہ کی ایک مسجد میں غیراخلاقی حرکت کے الزام میں ایک بنگلادیشی مرد اور ایک خاتون کو سزائے موت دے دی ہے۔ سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق دونوں کو گرفتار کرنے کے بعد تحقیقات کی گئیں، الزامات عائد کیے گئے اور مقدمہ متعلقہ عدالت میں پیش کیا گیا۔سعودی حکام نے دونوں افراد کی شناخت نذرالاسلام عبدالبصیر اور سیتی اختر کے نام سے کی ہے۔عدالت نے انہیں جرم کا مرتکب قرار دیتے ہوئے تعزیری سزا کے تحت موت کی سزا سنائی وزارتِ داخلہ کے مطابق فیصلے کی متعلقہ حکام نے توثیق کی۔
LOADING...
