پشاور میں مردہ بچیوں کو قبروں سے نکال کر ان کے ساتھ زیادتی کرنے کا انکشاف ہوا ہےپولیس کے مطابق بڈھ بیر شیخان کے علاقے میں 19 سالہ ملزم کو پانچویں واردات کے دوران گرفتار کرلیا گیا۔ ایس پی صدر فدا حسین نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزم بچیوں کی لاشیں قبروں سے نکالتا تھا۔
LOADING...
پولیس کو ملزم کے حوالے سے صبح اطلاع ملی ۔ قبل ازیں اسے قبرستان کے چوکیدار نے پکڑا اور مقامی لوگوں کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ایس پی صدر کے مطابق ملزم بچیوں کو قبروں سے نکالنے کے بعد ان کی لاشیں صاف کرتا، انہیں کپڑے پہناتا اور پھر زیادتی کرتا تھا۔فدا حسین نے بتایا کہ گرفتار ملزم کی شناخت سلمان ولد افغان کے نام سے ہوئی، جو افغانستان کا رہائشی اور حال باڑہ قدیم میں مقیم ہے۔ مقامی لوگوں نے بھی ملزم کو افغانی بتایا ہے۔