اسلام آباد، وفاقی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان کردیا، مختلف گروپس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات نے پوزیشنیں حاصل کرلیں۔اعلان کردہ نتائج کے مطابق پری میڈیکل گروپ میں عمارہ اظہر نے 1079 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی، محمد جہانزیب 1078 نمبروں کے ساتھ دوسرے جبکہ سیدہ ایمان فاطمہ 1076 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہیں پری انجینئرنگ گروپ میں ایمان ارجمند نے 1075 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن اپنے نام کی زینب سمیع نے 1070 نمبروں کے ساتھ دوسری جبکہ عنزہ فاطمہ نے 1068 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
LOADING...
چیئرمین وفاقی تعلیمی بورڈ ڈاکٹر اکرام علی ملک کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں کامیابی کا مجموعی تناسب 85.95 فیصد رہا۔نتائج کے اعلان کے بعد کامیاب امیدواروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی جبکہ نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات نے اپنی کامیابی کو والدین اور اساتذہ کی محنت کا نتیجہ قرار دیا۔