مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر کے ایئرپورٹ پر بھارتی پائلٹ کی غفلت نے کئی انسانوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے سری نگر ایئرپورٹ پر بھارتی پائلٹ کی مبینہ لاپرواہی کے باعث ایک نیا مسافر طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا۔
LOADING...
خوش قسمتی سے پائلٹ کی اس غفلت اور لاپرواہی سے جہاز میں سوار تمام مسافر اور عملے کے ارکان محفوظ رہے جنھیں بعد میں متبادل سیڑھیوں کے ذریعے بحفاظت نیچے اتارا گیا۔واقعے کے بعد طیارے کو مرمت کے لیے گراؤنڈ کر دیا گیا ہے جبکہ ایئرپورٹ حکام نے معاملے کی باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔واضح رہے کہ حالیہ برسوں میں بھارتی پائلٹس کی جانب سے اس طرح کی سنگین غلطیاں عالمی سطح پر ہوا بازی کے شعبے میں ان کی مہارت پر سوالیہ نشان کھڑا کر رہی ہیں۔