وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے ملاقات کی، جس میں ملک کی موسمیاتی صورتحال اور مون سون بارشوں کے باعث سیلاب کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی سرگرمیوں اور متاثرین کی بحالی کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ سیلاب متاثرین کو ہر ممکن امداد اور ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
LOADING...
وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو متعلقہ صوبائی اداروں اور پی ڈی ایم ایز کے ساتھ مؤثر رابطہ یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔وزیراعظم نے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر میں مصنوعی ذہانت (AI) اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو سراہتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے قدرتی آفات سے نمٹنے اور بروقت ردعمل کو مزید مؤثر بنایا جا سکتا ہے۔چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایا کہ وفاقی حکومت کے تعاون سے خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی۔انہوں نے وزیراعظم کو متاثرین کی بحالی اور امدادی کارروائیوں کے حوالے سے این ڈی ایم اے کے اقدامات سے بھی آگاہ کیاوزیراعظم نے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے اور متاثرین کو فوری ریلیف کی فراہمی پر زور دیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک کی ملاقات
— Shehbaz Digital Media (@ShehbazDigital) August 15, 2026
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں عوام کو ہر ممکن امداد اور ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ pic.twitter.com/DbEzR5GUqM