حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا

The government announced new prices of petroleum products.
پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیانوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 94 پیسے فی لیٹر کمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 54 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 324 روپے 98 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 382 روپے 79 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

LOADING...

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 13 اگست 2026 سے ہوگا۔قیمتوں میں ردوبدل کے بعد پیٹرول استعمال کرنے والے صارفین کو معمولی ریلیف ملے گا، تاہم ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے باعث ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں کے اخراجات پر اثر پڑنے کا امکان ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل عالمی مارکیٹ میں قیمتوں اور دیگر متعلقہ عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا
خیال رہے کہ آبنائے ہرمزمیں تیل کی ترسیل میں جاری رکاوٹوں کے باعث امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن (ای آئی اے) نے رواں سال عالمی خام تیل کی قیمتوں کے تخمینے میں نمایاں اضافہ کر دیا۔امریکی ادارے کے مطابق رواں سال برینٹ خام تیل کی اوسط قیمت کا تخمینہ 81.91 ڈالر سے بڑھا کر 86.81 ڈالر فی بیرل کر دیا گیا، جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی اوسط قیمت کا اندازہ 76.26 ڈالر سے بڑھا کر 80.88 ڈالر فی بیرل کر دیا گیا۔






اشتہار


اشتہار