بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان اور ان کی دیرینہ ساتھی گوری اسپرٹ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ دونوں نے 5 جولائی 2026 کو ممبئی میں عامر خان کی رہائش گاہ پر انتہائی سادہ اور نجی تقریب میں رجسٹرڈ شادی کی، جس میں صرف قریبی اہل خانہ اور دوستوں سمیت تقریباً 150 مہمان شریک ہوئے۔
LOADING...
شادی کے بعد ریسیپشن میں فلم انڈسٹری سمیت دیگر مشہور شخصیات نے بھی شرکت کی، جن میں اشوتوش گواریکر، راج کمار ہیرانی، ایلی آورام، عرفان پٹھان اور مکیش امبانی شامل تھےیاد رہے کہ عامر خان اور گوری اسپرٹ کی پہلی ملاقات تقریباً 25 سال قبل بنگلورو میں ہوئی تھی، تاہم بعد میں دونوں کا رابطہ منقطع ہوگیا۔ 2024 میں دوبارہ ملاقات کے بعد ان کی قربت بڑھی، گوری اپنے بیٹے کے ساتھ ممبئی منتقل ہوگئیں اور عامر خان نے مارچ 2025 میں اپنی 60ویں سالگرہ کے موقع پر انہیں باضابطہ طور پر اپنی ہمسفر کے طور پر میڈیا پر متعارف کرایا تھا۔