گاڑیوں کی نئی نمبر پلیٹس کا فیصلہ، فیس بھی بڑھا دی گئی

New vehicle number plates decided, fees also increased
خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں رجسٹرڈ تمام سرکاری اور نجی گاڑیوں کے لیے نئی نمبر پلیٹس جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔نئی پلیٹس جدید آر ایف آئی ڈی (RFID) ٹیکنالوجی سے آراستہ ہوں گی تاکہ گاڑیوں کی شناخت، نگرانی اور ریکارڈ کی تصدیق کو مزید مؤثر بنایا جا سکےمحکمہ ایکسائز کے مطابق نئی نمبر پلیٹس پر خصوصی ریڈیو فریکونسی آئیڈنٹیفکیشن (RFID) اسٹیکرز نصب کیے جائیں گے، جو ڈیجیٹل نظام کے ذریعے گاڑیوں کی معلومات تک فوری رسائی اور ٹریکنگ کو ممکن بنائیں گے۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ صوبے کی تمام سرکاری اور نجی گاڑیوں پر یکساں طور پر نافذ ہوگا۔ موجودہ نمبر پلیٹس کو مرحلہ وار تبدیل کرکے نئے ڈیزائن اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس پلیٹس جاری کی جائیں گی۔

LOADING...

محکمہ ایکسائز کے مطابق اس وقت عام نمبر پلیٹ کی فیس 1,200 روپے ہے، جبکہ نئی آر ایف آئی ڈی نمبر پلیٹ کے حصول کے لیے 4,000 روپے ادا کرنا ہوں گے۔حکام کے مطابق جدید نمبر پلیٹس کے ذریعے چوری شدہ، مشتبہ یا غیر قانونی گاڑیوں کی فوری شناخت ممکن ہوگی اس کے علاوہ ٹریفک مینجمنٹ، سکیورٹی نگرانی اور گاڑیوں کے ریکارڈ کی ڈیجیٹل تصدیق کا عمل بھی پہلے سے زیادہ مؤثر بنایا جا سکے گا۔صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے گاڑیوں کی رجسٹریشن کے نظام میں شفافیت بڑھے گی، جعلی نمبر پلیٹس کی حوصلہ شکنی ہوگی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جرائم کی روک تھام اور تفتیش میں بہتر سہولت میسر آئے گی۔






اشتہار


اشتہار