قسطوں کے سامان کی رقم کے تنازع پر دکان میں ماں بیٹے پر تشدد کی فوٹیج سامنے آ گئی صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے رائیونڈ کے نواحی گاؤں بابلیانہ میں واقع ایک الیکٹرونکس شو روم میں ماں اور بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس کی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے۔
LOADING...
ذرائع کے مطابق نوجوان نے قسطوں پر الیکٹرونکس شو روم سے سامان خریدا تھا، تاہم رقم کی عدم ادائیگی پر شو روم والوں نے ماں اور بیٹے کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایافوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ نوجوان متاثرہ خاتون اور اس کے بیٹے پر دکان کے اندر اور باہر تشدد کررہے ہیں۔
واقعے میں زخمی ہونے والے نوجوان کوتشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال رائیونڈ منتقل کر دیا گیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔