بھارت میں بارشوں کے بعد ایل پی جی کے ہزاروں سلنڈر ندی میں بہہ گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے ضلع رائے گڑھ واقع ایچ پی سی ایل پاتال گنگا ایل پی جی بوٹلنگ پلانٹ میں شدید بارش کے باعث پانی بھر گیا جس کی وجہ سے تقریباً 3 ہزار ایل پی جی سلنڈر، جن میں بھرے ہوئے اور خالی دونوں قسم کے سلنڈر شامل تھے پاتال گنگا ندی میں بہہ گئے۔
LOADING...
پاتال گنگا ندی میں بہتے ہوئے ایل پی جی سلنڈر کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہیں۔ان ویڈیوز پر مختلف قسم کے رد عمل بھی سامنے آرہے ہیں۔ ’ایکس‘ پر ونود پٹیل نامی ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’پشپا 3.0۔ مہاراشٹر کے کولہاپور میں سیلاب کا پانی گیس سلنڈروں کے گودام تک پہنچ گیا، بتایا جا رہا ہے کہ ایچ پی سیل ایل کمپنی کے ہزاروں سلنڈر پانی کے تیز بہاؤ میں بہہ گئے۔ تقریباً 3 ماہ قبل جن غریبوں کو لوٹا گیا تھا آج وہی گودام سیلاب میں بہہ گیا۔‘‘ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ ’’ایچ پی سی ایل پلانٹ میں سیلاب آنے کے بعد بھرے ہوئے اور خالی ملا کر تقریباً 3 ہزار ایل پی جی سلنڈر پاتال گنگا ندی میں بہہ رہے ہیں یہ صرف ایک قدرتی آفت نہیں بلکہ عوامی بنیادی ڈھانچے اور حفاظتی منصوبہ بندی میں نظام کی ناکامی بھی ہے۔