اداکارہ جینیفر ونگٹ نے مبینہ طور پر دوسری شادی کرلی

Actress Jennifer Winget reportedly married for the second time
بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ جینیفر ونگٹ کی دوسری شادی کی خبریں سامنے آگئی ہیں، جینیفر ونگٹ نے سنگاپور سے تعلق رکھنے والے کاروباری شخصیت ولیم اشمائل (William Ishmael) سے شادی کرلی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کی تقریب 16 جولائی کو برطانیہ میں منعقد ہوئی، جسے انتہائی نجی رکھا گیا، تقریب میں صرف قریبی رشتہ داروں اور چند خاص دوستوں کو مدعو کیا گیا تھا۔ 

LOADING...

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے، جس میں جینیفر ونگٹ کو سفید رنگ کے عروسی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔ تاہم اداکارہ نے تاحال اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شادی سے متعلق کوئی تصویر یا ویڈیو شیئر نہیں کی، نہ ہی ان خبروں کی باقاعدہ تصدیق یا تردید کی ہے۔ واضح رہے کہ جینیفر ونگٹ نے 2012 میں اپنے معروف ڈرامے "دل مل گئے" کے ساتھی اداکار کرن سنگھ گروور سے شادی کی تھی، تاہم یہ رشتہ دو سال بعد 2014 میں ختم ہوگیا تھا۔





حوالہ

اشتہار


اشتہار