روسی فوجی نے جیسے ہی مشین گن سے فائر کھولا ایک ہولناک واقعہ ہو گیا، ویڈیو

A horrific incident occurred as soon as a Russian soldier opened fire with a machine gun, video
روس میں فوجی مشق کے دوران اچانک مشین گن بے قابو ہو گئی، اور اندھا دھند فائرنگ ہونے لگی، جس کی وجہ سے قریب کھڑے فوجی کی قلابازیاں لگ گئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فور بیرل روٹری مشین گن YakB-12.7 تجرباتی فائرنگ کے دوران روسی فوجی کے قابو سے نکل گئی۔ فی منٹ 5000 گولیاں فائر کرنے کی صلاحیت والا ہتھیار بے قابو ہو کر گھومنے اور فائر کرنے لگا۔

LOADING...

ہتھیار کے اچانک ساکٹ سے نکلنے کے نتیجے میں فوجی ہوا میں اُچھل کر دور جا گرا۔ اس عجیب اور خطرناک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، تاہم اس ویڈیو کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی اور نہ ہی یہ واضح ہے کہ یہ واقعہ کب اور کہاں پیش آیا۔


واضح رہے کہ فور بیرل روٹری مشین گن YakB-12.7 کو ابتدائی طور پر Mi-24 Hind ہیلی کاپٹر پر نصب کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔ جب اس سے فائر کھولا گیا تو یہ قابو سے نکل گئی، اور فوجیوں کو جان بچانے کے لیے فوری طور پر زمین پر جھکنا اور محفوظ مقامات کی جانب بھاگنا پڑا۔





اشتہار


اشتہار