ٹیکنالوجی کمپنی سونی کے اسٹریمنگ پلیٹ فارم سے صارفین کی خریدی ہوئی فلمیں ڈیلیٹ کرنے کے اعلان نے صارفین میں غصے کی لہر دوڑا دی۔سونی کے اعلان کے مطابق یکم ستمبر سے پلے اسٹیشن صارفین کی رسائی ان کی خریدی ہوئی 551 فلموں تک ختم ہو جائے گی۔ جس پر صارفین شدید برہمی کا اظہار کر رہے ہیں۔کمپنی کے مطابق برطانیہ میں پلے اسٹیشن کے وہ صارفین جنہوں نے اسٹوڈیو کینال کی فلمیں خرید رکھی ہیں، وہ لائسنسنگ معاہدوں کے خاتمے کے باعث انہیں مزید اسٹریم نہیں کر سکیں گے جبکہ یہ فلمیں ان کی ویڈیو لائبریری سے بھی ہٹا دی جائیں گی۔
LOADING...