حجاج کرام کے لیے سامان اور آبِ زم زم سے متعلق ایئرلائنز پالیسی جاری

Airlines issue policy regarding luggage and Zamzam water for Hajj pilgrims
ایئرلائنز نے حج سے وطن واپس آنے والے حجاج کرام کے لیے سامان کے وزن اور آبِ زم زم کی ترسیل سے متعلق پالیسی جاری کر دی۔اعلامیے کے مطابق تمام حجاج کواپنے ذاتی سامان کے ساتھ آبِ زم زم لانے کی اجازت نہیں ہوگی،پاکستانی حجاج کو 5 لیٹر آبِ زم زم وطن واپسی پر ایئرپورٹ پرفراہم کیاجائے گاجبکہ سعودی ایئرلائنز کے ذریعے سفر کرنے والے مسافروں کو آبِ زم زم کی بوتل سعودی عرب کے ایئرپورٹ پر ہی دی جائے گی۔

LOADING...

پالیسی کے تحت سرکاری اور نجی پاکستانی ایئرلائنز کے ذریعے سفر کرنے والے حجاج کرام کو 40 کلوگرام تک سامان لانے کی اجازت ہوگی،دوسری جانب سعودی ایئرلائنز کے مسافروں کے لیے 46 کلوگرام سامان کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستانی اور سعودی ایئرلائنزمیں 7 کلوگرام ہینڈ کیری لے جانے کی اجازت بدستور برقرار رہے گی۔



اشتہار


اشتہار