ترکیہ میں شہری نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بڑا حادثہ ہونے سے بچا لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں بیکری ملازم نے پک اپ ٹرک میں چھلانگ لگا کر اسے روکا جس کی ویڈیو قریب لگے سیکیورٹی کیمرے میں محفوظ ہوگئی۔
LOADING...
📍ANKARA, TURKEY | In a quick response, man jumped into pickup truck and stopped it after it began rolling down sloping road pic.twitter.com/q6LW7sQKFI
— The Tatva (@thetatvaindia) June 19, 2026
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پک اپ ٹرک کو ہینڈ بریک لگائے بغیر چھوڑ دیا گیا تھا جس کی وجہ سے وہ پیچھے کی جانب جارہا تھا۔واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم پر وائرل ہوگئی اور لوگ بیکری ملازم کو ہیرو قرار دے رہے ہیں۔اس شخص کی شناخت ابھی تک سرکاری طور پر جاری نہیں کی گئی ہے اور حکام نے واقعے کے نتیجے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع بھی نہیں دی ہے۔