پیپلز پارٹی نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کیلیے امیدوار نامزد کر دیا

PPP nominates candidate for Chief Minister of Gilgit-Baltistan
پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کیلیے امیدوار نامزد کر دیا۔امجد حسین ایڈووکیٹ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کیلیے پیپلز پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اس حوالے سے منظوری دے دی۔بلاول بھٹو زرداری نے صدر پیپلز پارٹی گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، اور انہیں حکومت سازی اور عوام کے آئینی و معاشی حقوق پر عمل سے متعلق ہدایات دیں۔گزشتہ روز ذرائع نے بتایا تھا کہ پیپلزپارٹی کے گلگت بلتستان میں سیاسی جماعتوں سے بیک ڈور رابطے ہوئے ہیں جس میں اس نے سیاسی جماعتوں کو وزیر اعلیٰ کیلیے امیدوار کھڑا نہ کرنے کیلیے منایا۔

LOADING...

ذرائع کا کہنا تھا کہ امجد حسین ایڈووکیٹ پیپلزپارٹی کے وزیر اعلیٰ کیلیے امیدوار ہوں گے، پیپلز پارٹی جی بی اسمبلی کی حلف برداری کے بعد وزیر اعلیٰ کے نام کا اعلان کرے گی۔گلگت بلتستان اسمبلی کا اجلاس کل سہ پہر 4 طلب کیا گیا۔ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ اور اسپیکر کے نام کا اعلان 22 جون کو ہوگا جن کے نام کا فیصلہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کریں گے۔اس سے قبل پی پی ذرائع کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی قیادت جی بی میں اتحادی حکومت کے قیام کے لیے گرین سگنل دے چکی ہے، اور ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ استحکام پاکستان پارٹی گلگت بلتستان حکومت کا حصہ ہوگی۔






اشتہار


اشتہار