فیفا ورلڈ کپ 2026 میں امریکی سرزمین پر ایرانی قومی ترانے کی گونج اور اسٹیڈیم میں لہراتے پرچموں نے ایرانی سپورٹرز کا جوش و جذبہ بڑھا دیا۔گزشتہ روز فیفا ورلڈ کپ میں ایرانی ٹیم ایونٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلنے کے لیے لاس اینجلس کے میدان میں اتری تو منظر دیکھنے کے قابل تھا۔
LOADING...
میچ شروع ہوتے ہی اسٹیڈیم میں ایرانی قومی ترانے کی گونج سنائی دی اور سرکاری پرچم لہرایا گیا، جس سے ایرانی سپورٹرز کا جوش دیدنی ہو گیا اور انہوں نے اپنی ٹیم کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔
This is what Trump tried to avoid
— Sheikh Md. Hossain (@mzuhossain1) June 16, 2026
A historic and symbolic moment:
Raising the Iranian flag on American soil, in a scene carrying strong political and moral messages, which is what the American President Trump sought to avoid.#sheikhmdhossain#IStandWithIran pic.twitter.com/yE2DjuShaq
امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کی وجہ سے اس منظر نے سوشل میڈیا پر بھی صارفین کی کافی توجہ حاصل کی اور مختلف ردِعمل سامنے آئے۔واضح رہے کہ ایران اور نیوزی لینڈ کا میچ 2-2 گول سے برابر ہوا تھا۔