ممتاز عالم دین مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی انتقال فرما گئے

Prominent religious scholar Mufti Abdul Qayyum Khan Hazarvi passes away
پاکستان کے ممتاز عالم دین مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی انتقال کر گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق مرحوم منہاج القرآن کے دارالافتاء کے سربراہ علوم اسلامیہ اور فقہ کے استاد تھے۔ مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی کے ہزارہا تلامذہ اندرون، بیرون ملک خدمت دین انجام دے رہے ہیں۔

LOADING...

مرحوم عرصہ 38 سال سے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں تدریسی خدمات انجام دے رہے تھے۔ مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی کی نماز جنازہ بعد نماز مغرب منہاج القرآن کے مرکزی سیکریٹیریٹ میں ادا کی جائے گی۔

ممتاز عالم دین مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی انتقال فرما گئے

مرحوم کی نماز جنازہ چئیرمین سپریم کونسل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری پڑھائیں گے۔شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے مرحوم کے وصال پرےگہرے غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم فقہ اسلامی کے عالم اور ایک بے ریا اور ممتاز عالم دین تھے۔






اشتہار


اشتہار