بھارتی شہر حیدرآباد میں تعینات معطل تحصیل دار اور جوائنٹ سب رجسٹرار تھماکما سچریتا ایک بڑے مالی اسکینڈل میں پھنس گئیں۔انسداد بدعنوانی بیورو نے ان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا مقدمہ درج کرتے ہوئے چھاپوں میں مجموعی طور پر 5.05 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اثاثے برآمد کیے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون افسر پہلے ہی 30 لاکھ روپے کے رشوت کیس میں گرفتار ہو چکی ہے اور وہ اس وقت پولیس کی حراست میں ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن کی تازہ کارروائی کے دوران تھماکما کی رہائش گاہ اور رشتے داروں و قریبی افراد سے منسلک مقامات پر تلاشی لی گئی۔
LOADING...