پی ٹی اے نے موبائل فون صارفین کو اہم سہولت فراہم کر دی

PTA provides important facility to mobile phone users
 پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل فون صارفین کے لیےویلیو ایڈڈ سروسز (VAS) سے متعلق معلومات تک رسائی آسان بنانے کا نیا اقدام متعارف کرا دیا ہے۔ اس سلسلے میں پی ٹی اے نے تمام موبائل نیٹ ورک آپریٹرز کو ہدایت جاری کی ہے کہ صارفین کو ان کی فعال ویلیو ایڈڈ سروسز کی مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں۔ اس سہولت کے بعد صارفین اپنے نمبرز پر چلنے والی غیر ضروری سروسز کو خود چیک کر سکیں گے اور ضرورت نہ ہونے کی صورت میں انہیں فوری طور پر بند بھی کرا سکیں گے۔

LOADING...

اتھارٹی کے مطابق متعدد صارفین کو ایسی اضافی سروسز کے باعث غیر ضروری کٹوتیوں کا سامنا رہتا ہے، لہٰذا انہیں مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ وقتاً فوقتاً اپنے فعال پیکجز اور سبسکرپشنز کا جائزہ لیتے رہیں تاکہ اضافی اخراجات سے بچا جا سکے۔پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد صارفین کو اپنے موبائل اکاؤنٹس پر بہتر کنٹرول دینا، خدمات کے نظام میں شفافیت کو فروغ دینا اورغیرمطلوبہ کٹوتیوں کی روک تھام کو یقینی بنانا ہے۔ اس نئی سہولت کے ذریعے صارفین اپنی فعال سروسز سے مکمل آگاہی حاصل کر سکیں گے اور ضرورت کے مطابق ان کا انتظام خود کر سکیں گے۔


اشتہار


اشتہار