پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے معروف ننھے یوٹیوبر شیراز اور ان کی بہن مسکان سے ملاقات کی، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔بلاول بھٹو زرداری اس وقت انتخابی مہم کے سلسلے میں گلگت بلتستان کے دورے پر موجود ہیں، جہاں انہوں نے شیراز اور مسکان سے ملاقات کا وقت نکالا۔ اس ملاقات کے چند ویڈیو کلپس سامنے آنے کے بعد صارفین کی جانب سے انہیں خوب توجہ مل رہی ہے۔
LOADING...
میں کراچی سے آپ کا بہت بڑا فین ہوں،میرا نام بلاول ہے، کیا تمہیں میرا نام یاد رہےگا، بلاول بھٹو زرداری کی ننھے وی لاگر شیراز اور اس کی بہن سے ملاقات pic.twitter.com/vxEGkyIII4
— Siddique Jan SMT (@SdqJaanSMT) June 4, 2026
بلاول بھٹو نے گفتگو میں اپنے نانا اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ گلگت بلتستان کے لوگوں کا بہت خیال رکھتے تھے اور اس خطے کے لیے ان کی خدمات نمایاں رہی ہیں۔انہوں نے شیراز سے مزید کہا کہ وہ بھی چاہتے ہیں کہ جیسے ان کے بڑوں نے عوام کی خدمت کی، اسی طرح وہ بھی عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں اور موقع ملنے پر لوگوں کے لیے عملی اقدامات کریں۔