زمبابوے میں مال گاڑی اور بس کے درمیان خوفناک تصادم ، 9 افراد ہلاک

9 killed in horrific collision between freight train and bus in Zimbabwe
افریقی ملک زمبابوے میں مال گاڑی اور بس کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق زمبابوے کے سرکاری ریلوے ترجمان انڈریو کنابورا نے بتایا کہ حادثہ دارالحکومت ہرارے سے تقریباً 13 کلومیٹر جنوب مغرب میں پیش آیا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ حادثہ بس ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا، جو ریلوے کراسنگ سے گزرتے ہوئے گاڑی کو بروقت بریک لگانے میں ناکام ہو گیا تھا۔حکام کے مطابق حادثے میں مرنے والوں میں 2 بچے بھی شامل ہیں جبکہ 25 زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

LOADING...

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق زمبابوے کا شمار اُن ممالک میں ہوتا ہے جہاں سڑکوں پر ہونے والے حادثات سنگین مسئلے کی صورت اختیار کر چکے ہیں۔۔ یہاں اوسطاً ہر 15 منٹ کے بعد سڑک پر ایک حادثہ پیش آتا ہےزمبابوے میں روزانہ اوسطاً 5 افراد سڑکوں پر ہونے والے حادثات میں ہلاک اور اوسطاً 38 افراد زخمی ہو جاتے ہیں۔ حکام کے مطابق 94 فیصد حادثات انسانی غلطی کی وجہ سے پیش آتے ہیں۔



اشتہار


اشتہار