بھارت میں نشے میں دھت ڈرائیور نے اسکول سے گھر جاتے ہوئے 3 بچوں کو کچل دیابھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست تامل ناڈو کے گائوں کاراکوٹائی میں پیش آیا جہاں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول کے قریب 4 طالب علم اسکول سے اپنے گھر کی طرف جارہے تھے کہ اچانک ایک تیز رفتار گاڑی نے انہیں ٹکر مار دی۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں3 بچے ہلاک ہوئے اور ایک بچہ بری طرح زخمی ہوا جسے علاج کیلئے فوری ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ مرنے والے تینوں بچوں کی عمریں 12 سال تھی۔
LOADING...