آئی پی ایل : 15 سالہ ویبھوو سوریاونشی پر پیسوں کی برسات، کمائی میں سینئرز کو پیچھے چھوڑ دیا

IPL: Money rains down on 15-year-old Vaibhav Suryavanshi, surpasses seniors in earnings
 انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026ء میں راجستھان رائلز کے 15 سالہ نوجوان اوپننگ بیٹر ویبھوو سوریاونشی نے نہ صرف اپنی شاندار بیٹنگ سے دھوم مچائی بلکہ اپنے پہلے ہی بڑے سیزن میں کروڑوں روپے کما کر ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ پورے سیزن میں 72 چھکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 776 رنز بنا کر اورنج کیپ جیتنے والے اس نوجوان کرکٹر کی مجموعی آمدن 2.50 کروڑ بھارتی روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔

LOADING...

آئی پی ایل 2026ء کی اختتامی تقریب میں 15 سالہ ویبھو سوریاونشی پر انعامات کی برسات ہوئی، جہاں انہیں ان کی شاندار کارکردگی پر متعدد بڑے اعزازات اور نقد رقم سے نوازا گیا۔ان ایوارڈز کی تفصیلات کے مطابق سیزن کے بہترین کھلاڑی کے طور پر انہیں موسٹ ویلیو ایبل پلیئر (MVP) کا ایوارڈ دیا گیا جس کے ساتھ 15 لاکھ روپے کی نقد رقم شامل تھی۔اس کے علاوہ پورے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے پر انہیں اورنج کیپ سے نوازا گیا جس پر انہیں 10 لاکھ روپے کا انعام ملا۔ 

آئی پی ایل : 15 سالہ ویبھوو سوریاونشی پر پیسوں کی برسات، کمائی میں سینئرز کو پیچھے چھوڑ دیا

سوریاونشی کو ان کی جارحانہ بیٹنگ پر سپر اسٹرائیکر آف دی سیزن کا اعزاز بھی دیا گیا، جس کے تحت انہیں 10 لاکھ روپے نقد اور ایک برانڈ نیو ٹاٹا سیرا کار بطور انعام دی گئی۔ سیزن میں مجموعی طور پر 72 چھکے لگانے پر انہیں سپر سکسز آف دی سیزن کے ایوارڈ کے ساتھ مزید 10 لاکھ روپے دیے گئے جبکہ ٹورنامنٹ کے سب سے بہترین نوجوان کھلاڑی کے طور پر ایمرجنگ پلیئر آف دی سیزن کا ایوارڈ بھی ان کے نام رہا، جس کے ساتھ 10 لاکھ روپے کی نقد رقم شامل تھی۔






اشتہار


اشتہار