بھارت کے ایک شخص نے دنیا بھر سے 858 مختلف قسم کے پیپر کپ جمع کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ 57 سالہ سنیل جوزف کے مطابق چیزیں جمع کرنے کا شوق انہیں بچپن ہی سے تھا، ابتدا میں وہ ڈاک ٹکٹ، سکے اور ماچس کے لیبل جمع کیا کرتے تھے۔ وقت کے ساتھ یہ شوق جنون بنتا گیا اور پھر انہوں نے ریزر بلیڈ کے ریپرز، ایئرلائن بورڈنگ پاسز، کافی مگز اور ٹی بیگز تک جمع کرنا شروع کر دیے۔ سنیل نے بتایاکہ ان کے بھائی مرچنٹ نیوی میں تھے، ایک دن اُن کے بٹوے سے متحدہ عرب امارات کا ایک فون کارڈ ملا۔
LOADING...