راجن پور میں مکئی کی فصل میں جانے پر مبینہ طور پر زمیندار نے گائے کی ٹانگ کاٹ دی۔پولیس کےمطابق زمیندار اور اس کے ملازمین کے خلاف تھانا کوٹ مٹھن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔اس کےعلاوہ جیکب آباد میں بھی گھر میں گھس آنے پر گدھے کو کلہاڑی کے وار سے زخمی کر دیا گیا۔ایس ایس پی کے مطابق گدھے کےمالک کی مدعیت میں ملزم کسان کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
LOADING...