امریکی کم لاگت ایئرلائن، اسپرٹ ایئرلائنز، ممکنہ طور پر اپنی پروازیں بند کرنے کی تیاری کر رہی ہے، جس سے ہزاروں ملازمتیں ختم ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔رائٹرز کے مطابق کمپنی ہفتہ کی صبح تقریباً 3 بجے آپریشنز معطل کر سکتی ہے، جبکہ بورڈ اجلاس کسی بھی ریسکیو منصوبے پر اتفاق کے بغیر ختم ہو گیا۔ یہ گزشتہ دو دہائیوں میں پہلی بار ہوگا کہ اس حجم کی کوئی امریکی ایئرلائن مکمل طور پر بند ہو رہی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ایران جنگ کے باعث جیٹ فیول کی قیمتوں میں دوگنا اضافہ کمپنی کے لیے بڑا دھچکا ثابت ہوا، جس نے اس کے مالیاتی منصوبے کو شدید متاثر کیا۔ اس صورتحال کو ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے بھی ایک دھچکا قرار دیا جا رہا ہے، جنہوں نے 50 کروڑ ڈالر کے بیل آؤٹ کی تجویز دی تھی۔
LOADING...