نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں ترکش ائیرلائنز کے ایک طیارے کے ٹائر میں لینڈنگ کے بعد معمولی آگ لگ گئی، جس کے باعث ایئرپورٹ کو تقریباً ایک گھنٹے کے لیے بند کرنا پڑا۔حکام کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی آف نیپال نے بتایا کہ استنبول سے آنے والی ایئربسA330 میں سوار تمام 277 مسافروں اور 11 عملے کے افراد کو ہنگامی راستوں کے ذریعے بحفاظت نکال لیا گیا، اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
LOADING...