کوما میں تین ماہ رہنے والی دلہن شادی سے دو روز قبل ہوش میں آگئی

Bride wakes up two days before wedding after three months in coma
چین میں کوما میں تین ماہ رہنے کے بعد خاتون شادی سے 2 روز قبل ہوش میں آگئی۔مشرقی چین سے تعلق رکھنے والی دلہن نزلہ زکام کے غلط علاج کے بعد کوما میں چلی گئی تھی لیکن وہ اپنی شادی سے محض دو دن پہلے ہوش میں آگئی اورمنگیتر کو دیکھ کر مسکرائی۔صوبہ شانڈونگ کے شہر تائیان سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ وانگ رانران منگیترژانگ زی روئی کے ساتھ چھ سال سے رشتے میں تھی اور 25 اپریل کو ہونے والی شادی کی تیاریاں انہوں نے جوش و خروش سے شروع کردی تھیں، شادی کے لیے ہوٹل کا انتخاب بھی کرلیا۔

LOADING...

تاہم نزلہ زکام کے عام سے علاج نے ان کی زندگی ہمیشہ کے لیے بدل دی۔جنوری میں وانگ نے گلے میں خراش محسوس کی اور اسے معمولی زکام سمجھ کر قریبی کلینک چلی گئی جہاں دو ڈاکٹر ڈیوٹی پر موجود تھے انہوں نے مختصر معائنے کے بعد دوا تجویز کی اور انجکشن لگایا۔خاتون کے منگیتر کے مطابق ڈاکٹر نے ایک بار بھی یہ نہیں پوچھا کہ وانگ کو کسی دوا سے الرجی تو نہیں اور نہ ہی کوئی اسکن ٹیسٹ کیا گیا۔ژانگ زی کے مطابق انجکشن لگنے کے بعد چند منٹ میں ہی اس کی طبیعت بگڑنے لگی، زبان سن ہوگئی، قے آنے لگی اور سانس لینے میں دشواری پیش آئی، حالت مزید بگڑنے پر ایمبولینس بلائی گئی لیکن جب تک پیرا میڈیکس پہنچے وانگ صدمے کی حالت میں جاچکی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران کلینک کے ڈاکٹر گھبرا گئے اور انہوں نے کوئی موثر امداد فراہم نہیں کی۔اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے ابتدائی طور پر تشخیص کیا کہ وانگ ‘ایسی ڈوسس’  کا شکار ہوئی ہے جو ممکنہ طور پر الرجک شاک کی وجہ سے ہوا۔ علاج کے باوجود ان کے دماغ کو چار منٹ سے زائد وقت تک آکسیجن نہیں ملی جس کے نتیجے میں دماغ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔ژانگ نے طبی غفلت پر کلینک کے خلاف رپورٹ درج کرائی اور قانونی مدد طلب کی، تحقیقات سے معلوم ہوا کہ جس خاتون نے انجکشن لگایا تھا وہ غیر طبی عملہ تھی اور جس ڈاکٹر نے نسخہ لکھا تھا وہ طب کی پریکٹس کرنے کا اہل ہی نہیں تھا۔

اپریل تک کلینک بند ہو چکا تھا اور اس خاتون نے وانگ کے خاندان کو 2 لاکھ یوآن (تقریباً 30,000 امریکی ڈالر) بطور ہرجانہ ادا کیے اور غائب ہوگئی۔ژانگ نے کہا کہ میری منگیتر کوما میں رہی اور طبی اخراجات 7 لاکھ یوآن (تقریباً 1 لاکھ امریکی ڈالر) سے تجاوز کر چکے ہیں۔تاہم 92 دن تک کوما میں رہنے کے بعد وانگ نے ہوش میں آنے کی پہلی علامات ظاہر کیں جس سے ان کے خاندان کو امید ملی، 23 اپریل کو خاتون نے آنکھیں کھولیں اور منگیتر کو دیکھ کر مسکرائی لیکن وہ ابھی بولنے یا حرکت کرنے کے قابل نہیں ہے۔






اشتہار


اشتہار