بھارت کے شہر حیدرآباد میں 36 سالہ ٹیک ملازم ایس سیتھارام ریڈی نے جھیل میں کود کر خودکشی کر لی جس کی لاش 9 فروری کو ایک جھیل سے برآمد کی گئی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایس سیتھارام کے اہلِ خانہ نے الزام لگایا ہے کہ بہو کے مبینہ ناجائز تعلقات اور گھریلو تنازعات کے باعث ان کا بیٹا شدید ذہنی دبا کا شکار تھا، بیٹے کی بیوی رینوکا کا ایک کاروباری شخص ایم رمانا ریڈی سے تعلق تھا جس پر میاں بیوی کے درمیان جھگڑے ہوتے رہتے تھےبھارتی میڈیا کے مطابق رواں سال جنوری میں سیتھارام کی بیوی گھر چھوڑ کر چلی گئی تھی۔
LOADING...