
پاکستان اور چین کے مابین لازوال اور تاریخی سفارتی تعلقات کے 75 برس مکمل ہونے پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے دونوں ملکوں کی لازوال دوستی کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے 75 روپے کا خصوصی یادگاری سکہ جاری کر دیا ہے۔
LOADING...
مرکزی بینک کے مطابق یہ تاریخی سکہ 25 مئی 2026 سے اسٹیٹ بینک کے تمام بینکنگ سروسز کارپوریشن کے کاؤنٹرز سے عوام کے لیے دستیاب ہوگا۔اس خصوصی سکے کو دونوں ممالک کے مضبوط تزویراتی اور ثقافتی رشتوں کو ذہن میں رکھ کر ڈیزائن کیا گیا ہے۔سکے کے مرکزی حصے پر پاکستان اور چین کے قومی پرچم انتہائی نفاست سے کندہ کیے گئے ہیں۔
حوالہ