پاکستان اور اے آئی آئی بی کے درمیان 320 ملین ڈالر قرض معاہدے پر دستخط

Pakistan and AIIB sign $320 million loan agreement
پاکستان اور ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے درمیان 320 ملین ڈالر کے قرض معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں، جس کے تحت یہ رقم این-5 ہائی وے بحالی منصوبے پر خرچ کی جائے گی۔وزارت اقتصادی امور کے مطابق معاہدے پر دستخط کی تقریب میں وفاقی وزیر احد چیمہ سمیت اقتصادی امور ڈویژن اور اے آئی آئی بی کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

LOADING...

سیکرٹری اقتصادی امور محمد حمیر کریم اور اے آئی آئی بی کے چیف انویسٹمنٹ آفیسر نے معاہدے پر دستخط کیے۔وفاقی وزیر احد چیمہ نے این-5 کوریڈور کو ملکی معیشت اور علاقائی تجارت کے لیے انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے درمیان ٹرانسپورٹ رابطوں کو مزید مضبوط بنائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک پاکستان کا قابلِ اعتماد ترقیاتی شراکت دار ہے۔

اور اس تعاون سے پائیدار انفراسٹرکچر کے فروغ میں مدد ملے گی۔احد چیمہ کے مطابق این-5 بحالی منصوبہ علاقائی رابطہ کاری، تجارت اور معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا، جبکہ اسے جدید اور ماحول دوست معیار کے مطابق بحال کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان میں طویل المدتی اور مؤثر ٹرانسپورٹ نظام کی بنیاد رکھے گا اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔






اشتہار


اشتہار