ضلعی انتظامیہ راولپنڈی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو 9 اپریل کو لیاقت باغ میں جلسہ کرنے کی اجازت دینے سے انکار کرتے ہوئے این او سی کی درخواست مسترد کر دی ہےڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی جانب سے اس فیصلے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس سے پی ٹی آئی راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری عاقل خان کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔
LOADING...
ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کے اجلاس میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور سیکیورٹی خدشات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔انتظامیہ کا موقف ہے کہ موجودہ حالات میں کسی بھی عوامی اجتماع کے شرکا کی جان و مال کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ مزید برآں، شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے اور حکومتی کفایت شعاری پالیسی کے باعث لیاقت باغ جیسے حساس مقام پر سیکیورٹی کے لیے بڑے پیمانے پر وسائل کی تعیناتی ممکن نہیں۔
سرکار پر ابھی سے خوف کے سائے طاری۔
— PTI Central Punjab (@PTIOfficialCP) April 8, 2026
پاکستان تحریک انصاف کا راولپنڈی لیاقت باغ جلسہ کے ،ملک پر مسلط عسکری حکومت جو جمہوریت سے خوفزدہ ہے ۔رستے بند کرنے شروع کر دئیے
راولپنڈی راجہ بازار فوارہ چوک میں ابھی سے کنتینیر جمع کیا جارہے ہیں۔#مزاحمت_سے_زنجیریں_ٹوٹیں_گی pic.twitter.com/Kau8vIwsHX
لیاقت باغ کے نگران ادارے پی ایچ اے نے بھی اس اجتماع کی مخالفت کی ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ لیاقت باغ اب سیاسی جلسہ گاہ کے بجائے ایک تفریحی پارک کی حیثیت رکھتا ہے، جہاں عوامی اجتماعات سے پودوں اور تزئین و آرائش کو نقصان پہنچتا ہے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے انتظامیہ کے اس فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پرامن سیاسی اجتماع ان کا بنیادی آئینی حق ہے جسے دبایا جا رہا ہے۔
