
ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کر دی۔آبنائے ہرمز کے مرکزی حصے میں سمندری بارودی سرنگوں کے خطرے کے پیش نظر ایران نے یہ اعلان کیا ہے۔ایرانی حکام کے مطابق آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچا جا سکے۔
LOADING...
ایران کی فوجی تنظیم پاسداران انقلاب نے بھی جہازرانی سے وابستہ اداروں اوربحری جہازوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز میں آمد و رفت کے لیے متبادل راستے اپنائیں اوراحتیاطی تدابیراختیارکریں۔