LOADING...
وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کی قیادت میں وزیراعظم شہباز شریف کے ویژن کے مطابق اہم اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے۔
— Awais Leghari (@akleghari) April 17, 2026
پاور سیکٹر کے ملازمین کے لیے فری یونٹس کی سہولت ختم کر دی گئی ہے۔
حکومت ہر وہ قدم اٹھا رہی ہے جو قومی مفاد اور پائیدار بہتری کے لیے ضروری ہو۔ pic.twitter.com/m15DK5HK0t
فری یونٹس کا خاتمہ عوام کا سب سے پرانا اور دیرینہ مطالبہ تھا، ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے اس مطالبے کو پورا کرنے کا اعزاز انہیں عطا فرمایا ہے۔اویس لغاری نے کہا کہ ان شا اللہ ہر وہ اقدام ضرور کیا جائے گا جو ملک اور قوم کی اجتماعی بہتری کے لیے ہو، حکومت عوامی مفاد میں اصلاحات کے عمل کو جاری رکھے گی۔
پاور سیکٹر کے ملازمین کے لیے فری یونٹس کی سہولت ختم کر دی گئی ہے۔
— Awais Leghari (@akleghari) April 17, 2026
یہ اقدام قومی وسائل کے منصفانہ استعمال کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ pic.twitter.com/JkadLwSNM7