شوہر سے لڑائی کے بعد خاتون نے کروڑوں روپے کھڑکی سے باہر پھینک دیے

Woman throws millions of rupees out of window after fight with husband

چین میں مبینہ طور پر شوہر سے لڑائی کے بعد خاتون نے کروڑوں روپے کھڑکی سے باہر پھینک دیے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خاتون، شوہر سے لڑائی کے دوران آپے سے باہر ہوگئی اور اس نے ایک لاکھ 62 ہزار ڈالر (تقریبا ساڑھے 4 کروڑ پاکستانی روپے) کھڑکی سے باہر پھینک دیے۔

LOADING...

نوٹ فضا میں بکھرے تو نیچے موجود لوگوں نے انہیں سمیٹنے کے لیے دوڑیں لگادیں اور ہر کسی نے کی کوشش کی کہ زیادہ سے زیادہ اکٹھی کرسکے۔دوسری جانب انتظامیہ کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ خاتون کی جانب سے پھینکی گئی رقم اصلی ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعہ گھریلو تنازع یا ذاتی پریشانی کا نتیجہ ہوسکتا ہے تاہم اس کی جامع تحقیقات کی جارہی ہیں۔




حوالہ 

اشتہار


اشتہار