امریکا اور ایران کے درمیان متوقع مذاکرات کے دوسرے دور کے سلسلے میں کل بروز جمعرات ملکی دارالحکومت میں تمام دفاتر بند رہیں گے۔کابینہ ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ 23 اپریل 2026 کو ریڈ زون میں تمام وزارتیں اور سرکاری دفاتر بند رہیں گے، وفاقی افسران اور عملے کو ورک فرام ہوم کے احکامات جاری کر دیے گئے۔دوسری جانب، وفاقی آئینی عدالت میں کل کوئی عدالتی کارروائی نہیں ہوگی، عدالتی ججز اور عملہ گھر سے فرائض انجام دیں گے البتہ عدالت کی تمام برانچ رجسٹریاں معمول کے مطابق کھلی رہیں گی۔جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ وفاقی آئینی عدالت نے وکلا اور سائلین کو درپیش مشکلات کے پیش نظر اہم فیصلہ جاری کیا۔
LOADING...